عارف والا(پنجاب پوسٹ) پرانی سبزی منڈی چوک کے قریب گیس سلنڈر کی بھرائی کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
بعد ازاں تشویشناک حالت کے پیش نظر تینوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ساہیوال ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں بین الاقوامی سہولیات سے آراستہ 5 جدید پیڈل کورٹس کا افتتاح، کتنی لاگت آئی؟
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس تھانہ سٹی عارف والا نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔













