ساہیوال (پنجاب پوسٹ) ریجنل آفیسر پٹرولنگ پولیس ساہیوال غازی محمد عمر فاروق کی زیرِ قیادت پٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پٹرولنگ پوسٹ 64 فور آر کے شفٹ انچارج مہر اللہ یار نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت دلاور ولد صدیق، سکنہ ساہیوال کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم ڈکیتی، راہزنی، چوری اور ناجائز اسلحہ سمیت مختلف نوعیت کے 25 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور کی سڑکوں میں حادثات، روڈ انجینیرنگ میں کیا تبدیلیاں کی جارہی ہیں؟
پٹرولنگ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف رائفل اور چار گولیاں بھی برآمد کرلی ہیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔











