حافظ آباد (پنجاب پوسٹ) 12 ربیع الاول کے روز بزرگ خاتون سے مبینہ بدسلوکی اور تشدد کی ویڈیو آج سوشل میڈیا پر سامنے آگئی۔
ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے دوران خاتون نے بریانی کا اضافی ڈبہ طلب کیا، جس پر ٹی ایم اے کے سپرنٹنڈنٹ احتشام شاہ نے مبینہ طور پر خاتون سے بدتمیزی اور ہاتھا پائی کی۔
واقعہ فاروق چوک کے قریب پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے، تاہم ویڈیو میں نظر آنے والے واقعے اور اس کے پس منظر کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔
خاتون پر مبینہ تشدد کے واقعے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مکمل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ویڈیو کی حقیقت سامنے لائی جائے اور الزامات درست ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ دار کے خلاف قانونی و محکمانہ کارروائی کی جائے۔











