گھر سے کھیلنے نکلنے والی سکول کی طالبہ کیساتھ آبروریزی، پولیس نے ہیومن انیٹلی جنس کے ذریعے مجرم کیسے گرفتار کیا؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) کاہنہ کے علاقے میں سکول طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے میں پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے متاثرہ طالبہ سے دوستی کی اور اس کے ساتھ تصاویر بنائیں، بعد ازاں انہی تصاویر کی بنیاد پر اسے مبینہ طور پر بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق متاثرہ لڑکی گھر سے سکول کے لیے نکلی تھی، تاہم ملزم اسے بلیک میل کرکے شہزادہ روڈ پر واقع ایک گھر میں لے گیا، جہاں مبینہ طور پر زیادتی کی گئی۔

پولیس نے گرفتار ملزم کشمائل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ کیس مزید قانونی کارروائی کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے