جماعت اسلامی زبردستی دکانیں بند کروا رہی ہے، تاجر برادری کا حکومت سے رابطہ، بلیک میل نہیں ہونگے، پنجاب حکومت

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور میں جماعت اسلامی کی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کوشش کے معاملے پر تاجر برادری نے پنجاب حکومت سے رابطہ کرلیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق تاجروں نے دکانیں بند کروانے کی کوشش کے حوالے سے حکومت کو آگاہ کیا، جس پر پنجاب حکومت نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی زبردستی دکانیں بند کروانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ زبردستی دکانیں بند کروانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے، جبکہ تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ایک طرف جماعت اسلامی دھرنا دے رہی ہے جبکہ دوسری جانب بیک ڈور حکومت سے رابطے میں بھی ہے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے دھرنا ختم کروانے کے لیے وفد بھیجنے کی حکومت سے اپیلیں بھی کی گئیں۔

ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت کسی سے بلیک میل نہیں ہوگی، تاجروں نے جماعت اسلامی کی ہڑتال کی کال کو مسترد کردیا ہے اور شہر میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے