مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کی وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات

لاہور ( پنجاب پوسٹ) مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے صدر انعام الرحمان،مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل انجینئر مبین صدیقی بھی موجود تھے،اس موقع پر سیاسی صورتحال ،باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مستقبل کے حوالے سے بھی مختلف معاملات پر گفتگو کی گئی،دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے اور اہم قومی و سیاسی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی بطور وزیر صحت کارکردگی کو سراہا ،سید مصطفیٰ کمال نے مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ باہمی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے.

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے