پنجاب، برتھ ڈیتھ رولز 2025 میں ترمیم، اگلے تین سال تک مفت رجسٹریشن ہوگی

لاہور(پنجاب پوسٹ)پنجاب حکومت نے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے برتھ اور ڈیتھ کی تاخیر سے رجسٹریشن کی فیس معافی کی مدت میں مزید 3 سال کی توسیع کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو پیدائش اور وفات کے اندراج میں آسانی فراہم کرنا اور تاخیر سے رجسٹریشن کے باعث عائد ہونے والی فیس کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔

ان کی سہولت کی مدت میں مزید تین سال کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس ترمیم کے تحت مقررہ مدت کے دوران تاخیر سے برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن کروانے والے شہریوں کو فیس معافی کی سہولت حاصل رہے گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے فیس معافی اور مدت میں توسیع کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد متعلقہ اداروں کے لیے اس فیصلے پر عمل درآمد لازم ہوگا۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود نے ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ کو فیصلے پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ حکومتی اقدام سے ان شہریوں کو خاص طور پر فائدہ ہوگا جنہوں نے مختلف وجوہات کے باعث اپنے خاندان کے افراد کی پیدائش یا وفات کا بروقت اندراج نہیں کروایا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے