جماعت اسلامی کی ہڑتال، پنجاب کے بازاروں کی کیا صورتحال ہے؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی کال پر پیٹرولیم لیوی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ملک گیر ہڑتال جاری ہے۔ لاہور میں بھی جماعت اسلامی کی ہڑتال کی کال پر مختلف اہم تجارتی مراکز اور مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں اور متعدد مارکیٹیں تاحال شٹر ڈاؤن ہیں۔

لاہور کی عابد مارکیٹ، ہال روڈ، نسبت روڈ مارکیٹ اور اچھرہ بازار بند ہیں، جبکہ کوئنز روڈ، فیروزپور روڈ اور مال روڈ کی مارکیٹوں میں بھی دکانیں بند ہیں۔ ہڑتال کے باعث مختلف تجارتی علاقوں میں معمول کی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔

جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ جماعت اسلامی کا مؤقف ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اضافی ٹیکسز اور مہنگائی کا بوجھ منتقل کر رہی ہے۔

دوسری جانب حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات بھی آج دوپہر 3 بجے منصورہ لاہور میں متوقع ہیں، جہاں حکومتی وفد جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کرکے دھرنے کے خاتمے اور مطالبات پر بات چیت کرے گا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نیک نیتی سے مذاکرات کے لیے جا رہی ہے اور مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔

لاہور میں ہڑتال کی تازہ صورتحال: عابد مارکیٹ، ہال روڈ، نسبت روڈ مارکیٹ، اچھرہ بازار، کوئنز روڈ، فیروزپور روڈ اور مال روڈ کی مارکیٹس تاحال بند ہیں۔ شہریوں اور تاجروں کا مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم کیا جائے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور عوام کو مہنگائی سے فوری ریلیف دیا جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے