لاہور(پنجاب پوسٹ) پنجاب سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، سوشل سکیورٹی ہسپتال سیالکوٹ کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا باقاعدہ افتتاح ہفتہ کے روز کیا جائے گا، جبکہ ہسپتال کی گنجائش 50 بستروں سے بڑھا کر 100 بستروں تک کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کی زیر صدارت ہیڈ آفس میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ہسپتال کی اپ گریڈیشن، انتظامات اور افتتاحی تقریب کے حوالے سے کمشنر سوشل سکیورٹی کو بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول کو وزیراعظم بنائیں، مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، گورنر پنجاب
اجلاس میں اپ گریڈیشن کے بعد محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل نے کہا کہ ہسپتال سیالکوٹ کی اپ گریڈیشن سے محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو مزید بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ پنجاب سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری اور توسیع کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔













