بلاول کو وزیراعظم بنائیں، مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، گورنر پنجاب

لاہور (پنجاب پوسٹ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے فتح جنگ اٹک میں فری آئی ہسپتال کا افتتاح کردیا۔آئی ہسپتال کے قیام سے آنکھوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کو علاج کی فری سہولت میسر ہوگی۔

گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے آئی ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے کارکن سیاست کے ساتھ ساتھ خدمت خلق بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

غریب اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اپنا کردار جاری رکھوں گا۔فتح جنگ اور اٹک کے لوگوں کو اسلام آباد اور راولپنڈی جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔دکھی اور مستحق انسانیت کی فلاح کے لئے جو بھی ادارہ کام کرے گا اس کے ساتھ ہوں۔

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب، مزدور، کاشتکار اور محنت کشوں کے لئے فلاحی منصوبوں کا قیام عمل میں لایا۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک ایسا ادارہ ہے جس کی کارکردگی کو پوری دنیا نے مانا ہے۔

پیپلزپارٹی حکومت میں آنے کے بعد ایسے منصوبے متعارف کرائے گی جو بےنظیر انکم سپورٹ کی طرح تاریخ رقم کریں گی۔سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر انسانی خدمت کا عمل جاری رکھے ہوئے ہوں۔عام شہری کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مہنگائی کی وجہ سے غریب اور پسہ ہوا طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہاہے۔اگلے الیکشن میں عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں اور بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں۔عوام کو درپیش بنیادی مسائل سے صرف اور صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے