لاہور(پنجاب پوسٹ) سیشن کورٹ میں اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے معاملے میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کیس کی تفتیش تبدیل کر دی گئی ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔
تفتیشی افسر کے بیان کے بعد ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا نے اپنی عبوری ضمانت واپس لینے کا فیصلہ کیا۔
عدالت نے ملزمان کی جانب سے عبوری ضمانت واپس لیے جانے کی بنیاد پر دونوں کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔
کیس کی مزید کارروائی اور تفتیش این سی سی آئی اے کے متعلقہ حکام کے زیر نگرانی جاری ہے۔











