زمان پارک پولیس حملہ کیس، فلک جاوید کو ضمانت ملے گی یا نہیں؟ محفوظ فیصلہ کب سنایا جائے گا؟

زمان پارک(پنجاب پوسٹ) اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فلک جاوید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جو 5 ستمبر کو سنایا جائے گا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک عابد حسین نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت پراسکیوشن نے عدالت کے حکم پر مقدمے کا ریکارڈ پیش کیا، جبکہ ملزمہ فلک جاوید کے وکیل نے درخواست ضمانت پر اپنے دلائل مکمل کیے۔

ملزمہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فلک جاوید خاتون ہے اور ضمانت پر رہائی اس کا قانونی حق ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ مقدمے کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے، اس لیے ملزمہ کو مزید جیل میں رکھنے کی ضرورت نہیں، لہٰذا اسے ضمانت پر رہا کیا جائے۔

فلک جاوید نے جیل سے اپنے وکیل کے توسط سے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ وہ اس مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔دوسری جانب سرکاری وکیل نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ اسلام آباد پولیس کے افسران پر زمان پارک میں ہونے والے حملے میں ملوث ہے۔ سرکاری وکیل کے مطابق ملزمہ سے پیٹرول بم بھی برآمد ہوا تھا۔

پراسکیوشن کے مطابق اسلام آباد پولیس بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ پر طلبی سمن کی تعمیل کے لیے پہنچی تھی، جہاں مشتعل کارکنان کی جانب سے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے گئے اور پولیس افسران کو زخمی کیا گیا۔

پولیس پر حملے کے الزام میں تھانہ ریس کورس میں مقدمہ نمبر 410/23 درج ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فلک جاوید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جسے 5 ستمبر کو سنایا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے