اب لاہور ہی نہیں بلکہ ملتان اور فیصل آباد میں بھی 286 اشیائے خورونوش کی ٹیسٹنگ ہوگی، نئی لیبارٹریز بن گئیں

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب میں ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کے لیے فوڈ ٹیسٹنگ کا نظام مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ملتان اور فیصل آباد میں پافڈا کی فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی صلاحیت بڑھائی جا رہی ہے، جہاں مختلف اشیائے خورونوش کے معیار کی جانچ ممکن ہوگی۔

سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید کی زیر صدارت پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد، ایڈیشنل ڈی جی لائسنسنگ راؤ پرویز اختر اور پافڈا کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پافڈا کی جدید ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے ذریعے ملاوٹ شدہ اشیائے خورونوش کے فوری ٹیسٹ ممکن ہوں گے، جبکہ اس وقت پافڈا 286 مختلف اشیائے خورونوش کی کوالٹی ٹیسٹنگ کر رہا ہے۔

سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید نے ہدایت کی کہ فوڈ سیمپلز کی ٹیسٹنگ رپورٹس کے لیے کم سے کم وقت مقرر کیا جائے اور جدید آلات کی خریداری کے لیے ورکنگ فوری مکمل کی جائے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملتان اور فیصل آباد کی پافڈا لیبارٹریوں کی فوڈ ٹیسٹنگ کپیسٹی بھی بڑھائی جا رہی ہے، جس سے مختلف علاقوں سے حاصل کیے جانے والے فوڈ سیمپلز کی جانچ میں تیزی آئے گی۔

ڈاکٹر کرن خورشید کا کہنا تھا کہ پنجاب کے شہریوں کو ملاوٹ سے پاک اور صاف خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے