پنجاب میں لوڈشیڈنگ، سرائے مغل اور نواحی علاقوں میں دورانیہ 14 گھنٹے سے تجاوز کر گیا

قصور (پنجاب پوسٹ) سرائے مغل اور گردونواح میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔ ہنجراے کلاں، ہلہ، شیخم، پڈھانہ، چک 45 سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 15 گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔ شدید گرمی اور حبس میں بچے، بوڑھے اور خواتین اذیت کا شکار ہیں، جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

شدید گرمی اور حبس کے دوران بجلی کی بندش نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جبکہ بجلی نہ ہونے کے باعث تاجر اور کاروباری افراد بھی پریشانی کا شکار ہیں۔

دوسری جانب کسانوں کے ٹیوب ویل بند ہونے سے فصلوں کو پانی کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے، جس سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے کے باوجود انہیں لوڈشیڈنگ کے شیڈول سے بھی آگاہ نہیں کیا جاتا۔ شہریوں، تاجروں اور کسانوں نے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر توانائی سے فوری نوٹس لینے اور طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے