شیخوپورہ، مریم آباد میں مسیحی برادری کی مذہبی تقاریب، کیا انتظامات کئے گئے ہیں؟

شیخوپورہ(پنجاب پوسٹ)مریم آباد میں مقدسہ مریم کی زیارت کے سلسلہ میں مسیحی برادری کی تین روزہ مذہبی تقریبات کے لیے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف اور آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل نے مریم آباد کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ، ڈپٹی کمشنر رانا عدیل تصور اور اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد عدیل اسلم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

افسران نے ملک بھر سے مریم آباد آنے والے مسیحی زائرین کی سکیورٹی کے لیے کیے گئے اقدامات کا معائنہ کیا اور مریم آباد کی انتظامیہ و تقریب کے منتظمین سے ملاقات کی۔ اس دوران سکیورٹی پلان، پولیس اہلکاروں کی تعیناتی، داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ ایریاز اور زائرین کی آمد و رفت کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ افسران نے کمشنر لاہور ڈویژن اور آر پی او شیخوپورہ کو تقریبات کے دوران سکیورٹی کے لیے کیے گئے اقدامات اور مختلف مقامات پر تعینات اہلکاروں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ افسران نے ہدایت کی کہ ملک بھر سے آنے والے مسیحی زائرین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور تین روزہ مذہبی تقریبات کے دوران فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

افسران نے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنانے، مشکوک افراد اور اشیاء پر کڑی نظر رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مکمل طور پر الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے