لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے سبزہ زار میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا جہاں سنگدل ماں نے اپنے 26 دن کےنومولود بچے کو مبینہ طور پر شاپنگ بیگ میں ڈال کر نالے مین بہا دیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ماں پر نومولود بیٹے کو مبینہ طور پر گندے نالے میں پھینکنے کا الزام ہے۔نومولود بچے کو پلاسٹک شاپر میں ڈال کر نالے میں پھینکا گیا۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمہ شمسیلہ کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج
پولیس نے نومولود کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی اور واقعہ کی مزید تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کر دی گئی۔










