لاہور: مکان دکھانے کے بہانے بہنوئی کی دوستوں کے ہمراہ حاملہ سالی کی اجتماعی آبروریزی، حمل بھی ضائع ہو گیا

لاہور (پنجاب پوسٹ) کاہنہ کے علاقے میں مکان دکھانے کے بہانے خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آگیا، پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق داروغہ والا کی رہائشی خاتون اپنے بہنوئی عمران کے ہمراہ فیروز پور روڈ، 5 نمبر اسٹاپ کاہنہ میں مکان دیکھنے گئی تھی۔

متاثرہ خاتون کے مطابق کمرے میں داخل ہوتے ہی بہنوئی نے باہر سے کنڈی لگا دی، جبکہ کمرے میں پہلے سے موجود دو افراد نے اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت اس کی ڈیڑھ سالہ بیٹی بھی اس کے ہمراہ موجود تھی، جبکہ وہ تقریباً ڈیڑھ ماہ کی حاملہ تھی۔ متاثرہ خاتون کے مطابق واقعے کے بعد اس کا حمل ضائع ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بہنوئی عمران سمیت دیگر نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 7580/26 درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے