بوٹی مافیا کا خاتمہ یا تعلیم کا گرتا نظام؟ آدھے لاہوری بچے نویں کے امتحان میں فیل ہوگئے

لاہور(پنجاب پوسٹ)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نتائج کے مطابق کامیابی کا مجموعی تناسب 46.51 فیصد رہا، جبکہ 50 فیصد سے زائد امیدوار کامیاب نہ ہوسکے۔

چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر بدرالسلام اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا۔

لاہور بورڈ کے مطابق نویں جماعت کے امتحان میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 80 ہزار 676 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے ایک لاکھ 30 ہزار 543 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

دوسری جانب ایک لاکھ 50 ہزار 133 امیدوار امتحان میں ناکام رہے، یوں ناکام امیدواروں کی تعداد کامیاب امیدواروں سے بھی زیادہ رہی۔

لاہور بورڈ کے جاری کردہ نتائج کے مطابق کامیاب امیدواروں کی شرح 46.51 فیصد جبکہ ناکام امیدواروں کی شرح 53.49 فیصد رہی۔

نویں جماعت کے نتائج میں نصف سے زائد امیدواروں کے ناکام ہونے سے امتحانی نظام، طلبہ کی تعلیمی تیاری اور سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی معیار کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے