پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں 475 سیٹوں کا اضافہ، میانوالی میڈیکل کالج پر 400 ارب خرچ، منصوبہ کب مکمل ہوگا

لاہور (پنجاب پوسٹ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں مریم نواز میڈیکل کالج میانوالی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کی۔

اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ احمد کمال مان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، جبکہ پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج پروفیسر وارث فاروقہ اور ایکسیئن بلڈنگز میانوالی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ حکام نے صوبائی وزیر صحت کو میڈیکل کالج کی تعمیر پر جاری پیش رفت سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ میڈیکل کالج کی تعمیر کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت پنجاب میانوالی میں 400 ملین روپے کی خطیر رقم سے میڈیکل کالج بنا رہی ہے، جبکہ پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں 475 سیٹوں کا اضافہ انتہائی خوش آئند ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے پرنسپل اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر میڈیکل کالج کے فرنیچر، کلاس رومز اور ہوسٹلز کے قیام کو یقینی بنایا جائے تاکہ میڈیکل کے طالب علموں کے پہلے بیچ کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ صوبے میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اربوں روپے کے تاریخی اور انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، عوام کو ان کی دہلیز پر بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی کوشش کی جا رہی ہے۔

خواجہ سلمان رفیق کے مطابق صوبہ بھر میں نئے ہسپتالوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے