پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس کتنی ہوگئی ہے؟ اب لائسنس کیسے جاری ہونگے؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)لاہور کار اور موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کیسے اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جبکہ پنجاب بھر میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن مزید سخت کردیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے کے لیے درست ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا قانوناً لازمی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ پنجاب حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا عمل بھی آسان بنایا ہے۔

لائسنس حاصل کرنے کے لیے شہریوں کو پہلے لرنر پرمٹ بنوانا ہوتا ہے، جس کے بعد مقررہ مدت مکمل ہونے پر متعلقہ ڈرائیونگ لائسنس سینٹر میں تھیوری اور عملی امتحان دینا پڑتا ہے۔ امتحان میں کامیابی کے بعد مقررہ فیس جمع کرانے پر مستقل ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جاتا ہے۔

ستمبر 2026 کے لیے ایک سالہ کار ڈرائیونگ لائسنس کی مجموعی فیس 1,980 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس میں ٹیسٹ فیس 150 روپے، ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد لائسنس فیس 1,350 روپے جبکہ کوریئر چارجز 480 روپے شامل ہیں۔

موٹر سائیکل کے ایک سالہ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے ٹیسٹ فیس 50 روپے، ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد فیس 450 روپے جبکہ کوریئر چارجز 480 روپے مقرر ہیں۔ یوں موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کی مجموعی فیس 980 روپے بنتی ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے صوبے بھر میں کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کے ڈرائیونگ لائسنس سختی سے چیک کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ بغیر درست ڈرائیونگ لائسنس کمرشل گاڑیوں کو پنجاب کی سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق رواں ماہ پنجاب بھر میں 60 ہزار سے زائد شہریوں کو کمرشل ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم کی گئی، جبکہ ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق 3,400 سے زائد ریگولر کمرشل ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے خبردار کیا کہ بغیر لائسنس مال بردار اور مسافر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ڈرائیور کو انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے