چالان یا جان، لاہور کے علاقے شادمان میں وارڈن کی ایک غلطی نے شہری کی جان لے لی، سی سی ٹی وی میں حقائق سامنے آگئے

لاہور (پنجاب پوسٹ) شادمان کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا موٹرسائیکل سوار زین پانچ روز تک سروسز اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ 26 اگست کو شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے شادمان مارکیٹ یوٹرن پر پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے۔

فوٹیج میں مبینہ طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک اسسٹنٹ نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کی، جبکہ موٹرسائیکل سوار آگے نکلنے کی کوشش میں ٹریفک اسسٹنٹ سے ٹکرا گیا۔

فوٹیج کے مطابق ٹکر کے بعد موٹرسائیکل سوار کا سر فٹ پاتھ سے جا لگا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثے میں ٹریفک اسسٹنٹ سلطان الحق اور موٹرسائیکل سوار زین دونوں زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ٹریفک اسسٹنٹ سلطان الحق کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے گھر روانہ کردیا گیا تھا، جبکہ زین سروسز اسپتال میں زیرِ علاج تھا اور پانچ روز بعد جانبر نہ ہوسکا۔

واقعے کے بعد سی ٹی او لاہور نے ایس ایس پی صدر زون کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے تاکہ حادثے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے