لاہور:رکشہ کی دیہاڑی کیو ں نہیں دی،رکشہ ڈرائیور کے مالک نے اپنی عدالت لگا لی،

لاہور(پنجاب پوسٹ)شاہدرہ ٹاؤن میں رکشے کی دیہاڑی کے پیسوں کے تنازع پر نوجوان کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور اس کی تذلیل کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ نوجوان کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا، تاہم تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

ایف آئی آر کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے رہائشی بلال نے اپنے کزن علی حسن کو رکشہ چلانے کے لیے دیہاڑی پر دیا تھا۔ دو روز بعد بلال نے علی حسن سے رکشہ واپس کرنے کا کہا، جس پر علی حسن نے رکشہ واپس کرتے ہوئے رقم دو روز بعد دینے کا کہا۔

ایف آئی آر کے مطابق رقم کے معاملے پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد علی حسن نے مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں حمزہ، رضا، حافظ، بھٹی اور چار نامعلوم افراد کو بلا لیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے نوجوان کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، اس کے سر کے بال اور بھنویں مونڈ دیں اور اس کی تذلیل کرتے ہوئے ویڈیو بھی بنائی۔

تھانہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے، تاہم پولیس کے مطابق تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے