عبداللہ طاہر قتل کیس، مقدمہ میں نامزد ہونے والے 3 ملزمان کون ہیں؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کی زیرِ حراست تین ملزمان کو مقدمے میں نامزد کر دیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر لاریب، عبداللہ طاہر کے ڈرائیور اصغر اور ریکی کرنے والے ملزم کو مقدمے کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر لاریب اور ڈرائیور اصغر پر عبداللہ طاہر کی لوکیشن مبینہ طور پر شوٹرز تک پہنچانے اور قتل میں سہولت کاری کا الزام عائد کیا گیا ہے، جبکہ ریکی کرنے والے ملزم کو بھی مقدمے میں نامزد کر دیا گیا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ نامزد کیے گئے تینوں ملزمان سمیت مجموعی طور پر پانچ ملزمان سی سی ڈی پولیس کی حراست میں ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب پولیس تاحال مبینہ مرکزی شوٹر ارسلان اور دو دیگر شوٹرز کو گرفتار نہیں کر سکی۔ پولیس کی جانب سے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے