بے قصور، پھنسایا جارہا ہے، ضمانت دی جائے، عبد اللہ طاہر قتل کیس کی سہولت کار لاریب شہزادی عدالت پہنچ گئی

لاہور(پنجاب پوسٹ) سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ قتل میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر لاریب شہزادی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر آج سماعت ہوگی۔


ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد یوسف ملزمہ لاریب شہزادی کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے، جبکہ ملزمہ کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد اظہر میو عدالت میں پیش ہوں گے۔


درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گلبرگ کے علاقے میں واقع نجی کلینک میں پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کو شوٹر نے قتل کیا تھا، تاہم لاریب شہزادی کا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں۔


درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ملزمہ لاریب شہزادی کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کی جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے