پنجاب بھر میں 8 ماہ میں 98 ہزار 895 آپریشن ، کتنے افراد گرفتار ہوئے؟ کتنوں کو سزا ہوئی؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب پولیس نے رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں شرپسند، دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف 98 ہزار 895 سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے، جن کے دوران 33 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 32 ہزار 303 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں 278 سرچ و کومبنگ آپریشنز کیے گئے، اس دوران 9 ہزار 578 افراد سے پوچھ گچھ ہوئی جبکہ 31 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں مشتبہ افراد کے قبضے سے 2 ہزار 238 پسٹلز، 171 بندوقیں اور 246 رائفلیں سمیت بھاری تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سرچ، سویپ اور انٹیلی جنس بیسڈ کومبنگ آپریشنز میں مزید تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے حساس مقامات، تعلیمی اداروں، بس اڈوں، ہوٹلز اور سراؤں میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ و کومبنگ آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے جاری کردہ اعداد و شمار میں گرفتار یا حراست میں لیے گئے افراد کی تعداد تو بتائی گئی ہے، تاہم کتنے افراد کو عدالتوں سے سزا ہوئی، اس کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے