سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کا فیصلہ بھارت کے منہ پر عالمی قانون کا زوردار طمانچہ ہے، خالد مسعود سندھو

لاہور(پنجاب پوسٹ)مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوشش کو ثالثی عدالت کے فیصلے نے ناکام بنا دیا ہے۔ ان کے مطابق عالمی قانون نے واضح کر دیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ آج بھی مکمل طور پر نافذالعمل ہے اور بھارت کے پاس اس سے فرار کا کوئی قانونی راستہ موجود نہیں۔

خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے دھونس اور ہٹ دھرمی کے ذریعے پاکستان کے آبی وسائل پر اثرانداز ہونے کی جو کوشش شروع کر رکھی تھی، عالمی قانون نے اسے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دریاؤں، پانی اور بنیادی حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

صدر مرکزی مسلم لیگ نے کہا کہ پانی زندگی ہے اور پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔ بھارت کو آبی دہشت گردی کا سلسلہ روکنا ہوگا اور سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرنا ہوگی۔

انہوں نے ثالثی عدالت کے فیصلے کو پاکستان کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ بھارت کے لیے ایک اور بڑی سفارتی و قانونی شکست ہے۔ خالد مسعود سندھو کے مطابق آپریشن سندور کے بعد مودی سرکار کو عالمی سطح پر ایک اور سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے