پمز کے بعد لاہور جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ، وجہ کیا بنی، نقصان کیا ہوا؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)لاہور کے جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ آتشزدگی کے باعث وارڈ میں موجود مریضوں اور دیگر افراد میں تشویش پھیل گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ کے دوران 70 سے زائد افراد کو گائنی وارڈ سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ ایگزاسٹ سسٹم میں لگی تھی، تاہم فوری ریسکیو آپریشن کے باعث صورتحال کو قابو میں کر لیا گیا۔ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو کے مطابق آتشزدگی کے دوران پھیلنے والے دھویں کے باعث ایک سکیورٹی گارڈ کی حالت خراب ہوگئی، جسے فوری طور پر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ سکیورٹی گارڈ کا علاج جاری ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے