پتوکی(پنجاب پوسٹ) پتوکی کے علاقہ جمبر میں انسانیت کو جھنجھوڑ دینے والا واقعہ، زیرِ تعمیر مکان سے ایک روزہ نومولود بچہ زندہ برآمد ہوا، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے کو تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا۔
پتوکی کے نواحی علاقے جمبر میں ایک روزہ نومولود بچے کو نامعلوم شخص زیرِ تعمیر مکان میں زندہ چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ریسکیو 1122 قصور کے کنٹرول روم کو واقعے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ ریسکیو اہلکاروں نے پولیس کی موجودگی میں نومولود بچے کو اپنی تحویل میں لیا اور فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کیا، جبکہ بچے کی شناخت تاحال نامعلوم ہے۔ واقعے سے متعلق پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔














