اب نیورو کے مریضوں کو لاہور جنرل ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں، وزیر اعلیٰ کا راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد میں نیورو سائنسز ڈیپارٹمنٹ بنانے کا اعلان

لاہور (پنجاب پوسٹ) حکومت پنجاب نے نیورو کے مریضوں کو ان کے متعلقہ اضلاع میں جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا۔

راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی طرز کے اسٹیٹ آف دی آرٹ نیورو سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کی۔

اجلاس میں مختلف اضلاع کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں نیورو کی سہولیات مزید بہتر بنانے اور نئے خصوصی نیورو سنٹرز کے قیام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ احمد کمال مان، سپیشل سیکرٹری آپریشنز نبیلہ عرفان، ایڈیشنل سیکرٹری امیرہ بیدار، ایڈیشنل سیکرٹری خدیجتہ الکبری، فاطمہ نورین سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر آصف بشیر، پروفیسر قاسم بشیر، پروفیسر وزیر علی خان، پروفیسر اعجاز حسین اور عبدالرحمن نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں نیورو کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی طرز کے جدید نیورو سنٹرز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا بنیادی مقصد مریضوں کو ان کے متعلقہ اضلاع میں معیاری اور جدید علاج کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ صوبے میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے