صفدرآباد: ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر ذیشان شوکت نے فری میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ، ایکوگرافی اور ادویات فراہم کیں۔


صفدرآباد(پنجاب پوسٹ) صفدرآباد میں امراض قلب کے مریضوں کے چیک اپ اور ان کی تشخیص کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں ہر ماہر امراض قلب ڈاکٹر ذیشان شوکت نے سینکڑوں مریضوں کو چیک کرکے ادویات دی اور ان کی ایکو گرافی کی

صفدرآباد میں نجی پرائیویٹ ہسپتال کے زیرِ اہتمام امراضِ قلب کے مریضوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر ذیشان شوکت نے سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا، جبکہ ضرورت کے مطابق مریضوں کی مفت ایکو کارڈیوگرافی بھی کی گئی۔کیمپ میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور ماہرِ امراضِ قلب سے طبی مشاورت حاصل کی۔ شہریوں نے نجی پرائیویٹ ہسپتال کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ذیشان شوکت نے شہریوں کو دل کے امراض سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی۔ ان کا کہنا تھا کہ متوازن اور صحت بخش غذا کا استعمال، نمک اور چکنائی کا کم استعمال، باقاعدہ ورزش اور چہل قدمی کو معمول بنانا انتہائی ضروری ہے، جبکہ تمباکو نوشی سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر ذیشان شوکت کے مطابق بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھنا دل کے امراض سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سینے میں درد، سانس لینے میں دشواری یا دل کی دھڑکن میں غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں فوری طور پر ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بروقت تشخیص اور مناسب علاج کے ذریعے دل کے کئی امراض کی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے