لاہور میں کوڑا جلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی، 2 صنعتی یونٹس سیل

لاہور(پنجاب پوسٹ)لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر فضائی آلودگی اور سموگ کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی۔ ای پی اے لاہور کی ٹیم نے اڈا پلاٹ، رائیونڈ روڈ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوڑا اور صنعتی فضلہ جلانے اور دھواں پھیلانے پر دو صنعتی یونٹس کو سیل کردیا۔

ای پی اے ٹیم نے کارروائی کے دوران بلال سوئچ گیئر اور اوٹو انجینئرنگ کو ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کیا، جبکہ موقع پر جلتے ہوئے کوڑے کی آگ بھی فوری طور پر بجھا دی گئی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کھلے عام کوڑا اور صنعتی فضلہ جلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ شہر کی فضا کو زہریلے دھوئیں سے آلودہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے صنعتی و تجارتی یونٹس پر زور دیا کہ وہ اپنے فضلے کو ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگائیں۔ مریم اورنگزیب کے مطابق کوڑا جلانے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی جائے گی، جبکہ شہری ایسے واقعات کی اطلاع 1373 پر دے سکتے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے فیلڈ ٹیموں کو کوڑا جلانے کے واقعات پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے یونٹس کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی ہوگی۔ فضائی آلودگی اور سموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مسلسل جاری رہے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے