ہیلو گرلز، ایستھیٹک کلینکس، بیوٹی سیلونز اور کاسمیٹک سرجزیز کا بل دینے سے قبل یہ خبر لازمی پڑھیں

لاہور(پنجاب پوسٹ)پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ایستھیٹک کلینکس، اسپاز، بیوٹی سیلونز، بیوٹی پارلرز اور کاسمیٹک و پلاسٹک سرجری سمیت متعلقہ خدمات فراہم کرنے والے کاروباروں کیلئے خصوصی ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، جس کے تحت صارفین کو ادائیگی سے قبل باقاعدہ رسید اور عائد پنجاب سیلز ٹیکس کی تفصیلات فراہم کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں ان خدمات کے فراہم کنندگان کیلئے کیش کاؤنٹرز پر ہدایت نامہ آویزاں کرنا لازمی ہوگا، جبکہ متعلقہ کاروباروں کی پنجاب ریونیو اتھارٹی سے رجسٹریشن بھی ضروری ہے۔ رجسٹریشن نہ کروانے کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ بیوٹی پارلرز، سیلونز، کاسمیٹک و پلاسٹک سرجری، جلد اور لیزر ٹریٹمنٹ سمیت مخصوص خدمات پر صرف 5 فیصد پنجاب سیلز ٹیکس لاگو ہے۔ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خدمات حاصل کرتے وقت سروس چارجز کے ساتھ وصول کیے جانے والے پنجاب سیلز ٹیکس کی تفصیل ضرور چیک کریں۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق کسی بھی سیکٹر پر مقررہ ٹیکس سے زائد رقم وصول کرنا قانوناً جرم ہے۔ کاروباری اداروں کو عارضی یا ہاتھ سے لکھی ہوئی رسید جاری کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے، جبکہ صارفین کو باقاعدہ ڈیجیٹل رسید طلب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی کاروبار کارڈ یا ڈیجیٹل ادائیگی قبول کرنے سے انکار کرے تو صارفین پنجاب ریونیو اتھارٹی کی سہولت ایپ یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ صارف سے وصول کیا جانے والا پنجاب سیلز ٹیکس کاروبار کی آمدن نہیں بلکہ حکومت کو ادا کیا جانے والا ٹیکس ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے