ٹی جے ایس کا دو روزہ چھٹا سالانہ ملائیشین ایجوکیشن ایکسپو لاہور راؤنڈ اختتام پذیر

لاہور (پنجاب پوسٹ) ٹی جے ایس (TJS) کے زیر اہتمام دو روزہ چھٹا سالانہ ملائیشین ایجوکیشن ایکسپو کا لاہور راؤنڈ اختتام پذیر ہوگیا۔ ایکسپو میں ملائیشیا کی 20 بڑی اور معروف یونیورسٹیوں نے شرکت کی، جبکہ ہزاروں طلباء و طالبات نے ایکسپو کا دورہ کرکے ملائیشیا میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع، مختلف تعلیمی پروگرامز، داخلوں کے طریقہ کار، وظائف اور مستقبل میں روزگار کے امکانات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

دو روزہ تعلیمی ایکسپو کے دوران ملائیشین یونیورسٹیوں کے نمائندگان نے طلباء اور ان کے والدین کو مختلف ڈگری پروگرامز کے بارے میں تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔ طلباء نے یونیورسٹی نمائندگان سے براہِ راست ملاقات کرکے اپنے پسندیدہ مضامین، داخلے کی شرائط، فیس اسٹرکچر، اسکالرشپس، ہاسٹل، ویزا سمیت دیگر اہم امور سے متعلق سوالات کیے، جن کے بارے میں انہیں موقع پر ہی آگاہ کیا گیا۔

ایکسپو میں شریک ملائیشین جامعات کے نمائندگان نے پاکستانی طلباء کی جانب سے ملائیشیا میں اعلیٰ تعلیم کے حصول میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا عالمی معیار کے تعلیمی اداروں، جدید تعلیمی سہولیات اور مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے، جس سے پاکستانی طلباء بھی بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر ٹی جے ایس کی ریجنل ڈائریکٹر پاکستان مریم مشتاق نے کہا کہ ملائیشیا میں پاکستانی طلباء کے لیے بہترین مستقبل کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کی یونیورسٹیاں جدید تعلیم، بین الاقوامی ماحول اور مختلف شعبوں میں معیاری ڈگری پروگرامز پیش کر رہی ہیں، جبکہ پاکستانی طلباء کی بڑی تعداد ان مواقع میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔

سی ای او ٹی جے ایس سمیع اللہ شیخ کا کہناتھا ہمارا ملائشیا والا آفس پورا سال آنے والے طلباء کے حوالے سے کام کرتا ہے تاکہ انکو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نا ہو۔

مریم مشتاق کا کہنا تھا کہ ایسے تعلیمی ایکسپوز کا بنیادی مقصد طلباء کو براہِ راست بین الاقوامی جامعات کے نمائندگان سے رابطے کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بیرونِ ملک تعلیم کے حوالے سے درست اور مستند معلومات حاصل کرکے اپنے مستقبل کے بارے میں بہتر فیصلہ کرسکیں۔

دو روزہ ایکسپو کے دوران طلباء کی بڑی تعداد نے مختلف یونیورسٹیوں کے اسٹالز کا دورہ کیا اور اپنے تعلیمی مستقبل سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے