بھکاری کے روپ میں اسلحہ اسمگلر، برکی پولیس نے بھکاری اسمگلر کو کیسے گرفتار کیا؟

لاہور(پنجاب پوسٹ) کے علاقے برکی میں ڈولفن اسکواڈ نے سرچ اینڈ سویپ کے دوران اسلحہ سپلائی کرنے کی مبینہ کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مشکوک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ بھکاری کے روپ میں موجود ملزم کے قبضے سے بوری میں چھپائی گئی 2 جدید رائفلیں، گولیاں اور میگزینز برآمد کر لیے گئے۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ٹیم نے دورانِ سٹاپ اینڈ سرچ ایک مشکوک رکشہ کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم رکشہ سوار نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ ڈولفن ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رکشہ کو راؤنڈ اپ کر لیا۔

تلاشی کے دوران بوری میں چھپائی گئی دو جدید رائفلیں، گولیاں اور میگزینز برآمد ہوئے۔ پولیس نے مشکوک بھکاری و منشیات کے عادی ملزم جماعت علی کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ برکی کے حوالے کر دیا۔

یہ کارروائی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے ویژن ”اسلحہ سے پاک معاشرہ“ کے تحت جاری سرچ اینڈ سویپ مہم کا حصہ ہے۔

ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ ڈولفن اسکواڈ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے