لاہور کے چائے ڈھابوں پر کیسا دودھ سپلائی ہوتا ہے؟ فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، تہلکہ خیز انکشافات⁩

لاہور(پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت شہریوں کو معیاری اور خالص دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے حکم پر کاہنہ نو نشتر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 6 من مضر صحت دودھ تلف، معروف ملک شاپ بند اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے مطابق ویجیلنس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ تفصیلی لیبارٹری ٹیسٹنگ کے دوران دودھ کا سیمپل فیل قرار پایا، جبکہ دودھ میں پانی، پاؤڈر اور ویجیٹیبل فیٹ کی ملاوٹ پائی گئی۔

کارروائی کے دوران 2 فریزر، ایک فریج، کاؤنٹر اور دیگر سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔ تلف کیا جانے والا مضر صحت دودھ گھروں اور مختلف چائے کے ڈھابوں کو فروخت کیا جانا تھا۔

راجہ منصور احمد نے کہا کہ زیادہ منافع کی لالچ میں شہریوں کو بیماریوں کی طرف دھکیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ جعلساز مافیا کی سرکوبی کے لیے پنجاب بھر میں مسلسل مانیٹرنگ اور کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو آگاہ کیا کہ گھروں میں استعمال ہونے والے دودھ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لیبارٹری سے مفت ٹیسٹ کروایا جا سکتا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے