کس کا گھوڑا کتنا تیز بھاگے گا؟ ملتان روڈ پر جواری اور گھوڑوں کی ریس، پولیس نے جواری کیسے قابو کئے؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)گھوڑوں کی ریس پر جواء لگانے والوں کے خلاف پولیس کا بڑا ایکشن، سندر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 جواریوں کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر سندر پولیس نے مین ملتان روڈ پر گھوڑوں کی ریس کروانے اور اس پر جواء لگانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے مین ملتان روڈ کو ریس کے لیے استعمال کرتے ہوئے گھوڑوں کی دوڑ کا انعقاد کر رکھا تھا، جس کے باعث سڑک پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

سندر پولیس ٹیم نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر موجود 12 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان گھوڑوں کی ریس پر باقاعدہ جواء لگوا رہے تھے اور ریس کے ذریعے شہریوں سے رقم وصول کی جا رہی تھی۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ریس میں دوڑائی جانے والی گھوڑی، نقدی، رجسٹر اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا۔ برآمد ہونے والے رجسٹر اور دیگر سامان کو بھی تفتیش کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف قمار بازی اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس اس بات کا بھی جائزہ لے رہی ہے کہ گھوڑوں کی ریس اور جوئے کا یہ سلسلہ کب سے جاری تھا اور اس میں مزید کون سے افراد ملوث ہیں۔

ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ نے سندر پولیس ٹیم کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کو شاباش دی۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ علاقے میں جرائم اور قمار بازی کے خاتمے کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق قمار بازوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی شخص کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ عوامی سڑکوں پر غیرقانونی سرگرمیوں اور ٹریفک میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سندر پولیس کی کارروائی کے بعد گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے