آپ کا ڈرائیونگ لائسنس بننے کے باوجود مل کیوں نہیں رہا؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈرائیونگ لائسنس کے کارڈز کی شہریوں تک بروقت ڈلیوری میں تاخیر کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس بروقت شہریوں تک پہنچانے کے لیے پوسٹ آفس کا ڈلیوری میکانزم ٹریفک پولیس کے نظام کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکام کے مطابق پوسٹ آفس کے ڈلیوری میکانزم کو ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (DLIMS) کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے ڈی ایل آئی ایم ایس میں فی الحال ڈرائیونگ لائسنس کارڈ کا صرف پراسس اور پرنٹنگ کا اسٹیٹس دیکھا جاسکتا ہے، تاہم ڈیٹا انٹیگریشن کے بعد کارڈ کی ٹریکنگ اور لوکیشن بھی چیک کی جاسکے گی۔


حکام کا کہنا ہے کہ کارڈ کی ٹریفک پولیس سے پوسٹ آفس کو حوالگی، ڈلیوری اور موجودہ لوکیشن سمیت تمام تفصیلات دستیاب ہوں گی۔

حکام کے مطابق ٹریفک پولیس کو بھی ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کے ڈیٹا کی چیکنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

ڈیٹا انٹیگریشن کے حوالے سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اگلے ہفتے تک ڈیٹا انٹیگریشن مکمل ہونے کے بعد مقررہ وقت کے اندر ڈرائیونگ لائسنس کارڈز شہریوں تک پہنچانے میں آسانی ہوگی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے