عارف والا (پنجاب پوسٹ) عارف والا میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت، تحصیل عارف والا کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت کے حوالے سے آگاہی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے دفتر محکمہ زراعت سے گولہ چوک عارف والا تک بینرز اٹھا کر مارچ کیا۔
انسدادِ سموگ آگاہی ریلی میں محکمہ زراعت کے افسران و اہلکاروں سمیت شہریوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں سموگ کے خاتمے اور صاف و شفاف ماحول کے حوالے سے آگاہی بینرز اٹھا رکھے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پارکس میں پرینک، جوڑوں اور خواتین کو ہراساں کرنے والے جعلی پولیس اہلکار کیسے پکڑے گئے؟
اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ سموگ انسانی صحت کے ساتھ ساتھ زمین کی زرخیزی اور ماحول کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے، جس کے تدارک کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
شہریوں کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، فصلوں کی باقیات جلانے اور فضائی آلودگی کا باعث بننے والے دیگر عوامل سے اجتناب کرنے کی تلقین بھی کی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں میں سموگ کے مضر اثرات اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے مہم جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔














