لاہور، فوڈ اتھارٹی کا شاہدرہ میں چھاپہ ، 1ہزار کلو گلا سڑا بدبودار گوشت تلف، مقدمہ درج، ملزم گرفتار

لاہور(پنجاب پوسٹ) وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے حکم اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر جعلساز اور صحت دشمن مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے المدینہ کالونی شاہدرہ میں ذبح خانے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار کلو گرام گلا سڑا اور بدبودار گوشت تلف کردیا، جبکہ مقدمہ درج کرکے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے مطابق مذبح خانے میں پہلے سے بند سلاٹر ہاؤس کو بغیر اجازت استعمال کرتے ہوئے گوشت کی تیاری کی جارہی تھی۔ موقع پر گوشت پر مکھیوں کی بھرمار جبکہ سٹوریج ایریا کی حالت بھی انتہائی ناقص پائی گئی۔

فوڈ اتھارٹی کے ویٹرنری سپیشلسٹ نے موقع پر گوشت کا تفصیلی معائنہ کیا، جس کے بعد ایک ہزار کلو گرام گوشت کو انسانی استعمال کے لیے مضر قرار دیتے ہوئے تلف کردیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق سلاٹرنگ ایریا میں کھلی نالیاں، ٹوٹے ہوئے فرش، گندا پانی اور تعفن بھی پایا گیا، جبکہ لازمی ریکارڈ، ٹیگنگ، لائسنس سمیت دیگر ضروری دستاویزات موجود نہیں تھیں۔

کارروائی کے دوران مذبح خانے کے مالک نے مبینہ طور پر کارِ سرکار میں مداخلت کی، جس کے باعث سرکاری موبائل بھی ٹوٹ گیا۔ مالک نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسے ناکام بنا کر گرفتار کرلیا گیا۔

راجہ منصور احمد کا کہنا ہے کہ خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ قوانین کے مطابق ہی کیا جاسکتا ہے، بچوں اور بڑوں کی خوراک میں جعلسازی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ صحت دشمن مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہری خوراک سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے