لوئر مال گھر میں چوری کا ڈراپ سین گھریلو ملازمہ گرفتار 10 لاکھ برآمد

لاہور(پنجاب پوسٹ) لوئر مال کے علاقے میں گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے واردات میں ملوث گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گھر کی صفائی کرنے والی ملازمہ نے ہی مبینہ طور پر گھر کا صفایا کیا، ملزمہ نے سیف الماری سے طلائی زیورات اور نقد رقم چوری کی۔

ملزمہ گزشتہ تین سال سے گھر میں ملازمت کر رہی تھی، تاہم گھر میں نصب خفیہ کیمرے نے واردات کا بھانڈا پھوڑ دیا اور ملزمہ کی مبینہ چوری کی تمام کارروائی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

لوئر مال پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 10 لاکھ روپے مالیت کا چوری شدہ مال برآمد کرلیا۔ایس پی سٹی کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ پولیس دیگر پہلوؤں سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔مالک مکان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے