تھانہ ٹاون شپ ، ٹک ٹاکر منیب خان کی ہنگامہ آرائی، سی سی ڈی اہلکار سے پھڈے پر کیا سزا ہوگی ؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) معروف ٹک ٹاکر منیب خان اور سی سی ڈی اہلکار ظہور چوہان سمیت دو مخالف گروپوں کے درمیان اے ایس پی ٹاؤن شپ سرکل کے دفتر کے باہر لڑائی جھگڑے اور مبینہ طور پر اسلحہ لہرانے کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے دونوں پارٹیوں کے 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کی پولیس معروف ٹک ٹاکر منیب خان، اس کے ساتھیوں اور دوسری پارٹی کو لڑائی جھگڑے کے معاملے میں اے ایس پی ٹاؤن شپ سرکل کے دفتر لائی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق اے ایس پی کے دفتر کے باہر منیب خان، سی سی ڈی اہلکار ظہور چوہان اور ان کے ساتھیوں کی مخالف پارٹی سے تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔

پولیس کے مطابق دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے پر پستول تان لیے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ واقعے کے بعد تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے دونوں پارٹیوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا اور انہیں تھانے منتقل کردیا۔

افسران کے حکم پر پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، جس میں معروف ٹک ٹاکر منیب خان، سی سی ڈی اہلکار ظہور چوہان، قدرت اللہ، محمد حسن، سجاد علی، حیدر، بابر سمیت 11 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ ناجائز اسلحہ، جان سے مارنے کی دھمکیوں اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، جبکہ تمام ملزمان کو موقع سے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور مقدمے میں شامل دفعات کے تحت ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے