پنجاب میں جرائم کا خاتمہ، آٹھ ماہ میں 1 لاکھ 16 ہزار اشتہاری پکڑے گئے، 29 ہزار اے کیٹا گری ملزمان بھی شامل تھے

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب پولیس کا سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر سے ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان گرفتار کرلیے گئے۔


پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار اشتہاری مجرمان میں اے کیٹیگری کے 29 ہزار جبکہ بی کیٹیگری کے 87 ہزار سے زائد ملزمان شامل ہیں۔


صوبہ بھر سے 35 ہزار 546 سے زائد عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا، جن میں اے کیٹیگری کے 5 ہزار 254 اور بی کیٹیگری کے 30 ہزار 292 عدالتی مفرور شامل ہیں۔


پولیس کے مطابق 12 ہزار 865 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے، جن میں اے کیٹیگری کے 4 ہزار 406 اور بی کیٹیگری کے 8 ہزار 459 عادی مجرمان شامل ہیں۔


ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں 26 ہزار 868 اشتہاری مجرمان، 11 ہزار 229 عدالتی مفرور اور 5 ہزار 203 عادی مجرمان گرفتار کیے گئے۔


آئی جی پنجاب عبدالکریم نے اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروروں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے۔


آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے