صوبائی دارلحکومت میں اجتماعی آبروریزی کے واقعات میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں 3 خواتین جنسی جبر کا شکار⁩

لاہور(پنجاب پوسٹ) شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران خواتین سے مبینہ زیادتی کے تین واقعات سامنے آئے ہیں، جن میں ایک کم عمر بچی بھی شامل ہے۔ پولیس نے تینوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں 13 سالہ بچی کو ایک خاتون سمیت تین افراد کی جانب سے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر بچی کو دھمکا کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔

دوسرے واقعے میں سبزہ زار کے علاقے میں ایک شخص نے اپنے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی اپنے دوستوں کے ساتھ گھر میں موجود تھا، جہاں اسے مبینہ طور پر نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کیا گیا، جبکہ اس کی اہلیہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

تیسرے واقعے میں ہئیر کے علاقے میں ایک شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے خاتون کو گھر میں اکیلا پا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں واقعات کے مقدمات درج کرکے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے