سانحہ پمز ہسپتال، پنجاب حکومت کی آنکھیں کھل گئی، تمام ٹرژری کئیر ہسپتالوں میں سیفٹی افسران تعینات کر دئیے گئے

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) پنجاب کے ہسپتالوں اور طبی اداروں میں ایمرجنسی اور فائر سیفٹی کے انتظامات مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام ہسپتالوں اور اداروں میں ایمرجنسی و فائر سیفٹی اقدامات کی نگرانی کے لیے افسران کی نامزدگی اور فائر سیفٹی پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کو فائر سیفٹی اقدامات کے مؤثر نفاذ اور مسلسل نگرانی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام وائس چانسلرز، پرنسپلز، ای ڈی ایس، سربراہان ادارہ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اپنے اپنے اداروں میں فوری طور پر ایمرجنسی/فائر سیفٹی افسر نامزد کریں، جو فائر سیفٹی سے متعلق تمام انتظامات کی نگرانی اور ہنگامی صورتحال میں بروقت اقدامات کا ذمہ دار ہوگا۔

حکام کو ہدایت کی گئی کہ ہسپتالوں اور دیگر طبی اداروں میں فائر سیفٹی پروٹوکولز پر نہ صرف مؤثر انداز میں عملدرآمد کیا جائے بلکہ ان کی مسلسل پاسداری اور نگرانی بھی یقینی بنائی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب کے تمام ٹررشری کیئر ہسپتالوں میں سیفٹی افسران تعینات کیے جا چکے ہیں۔ سیفٹی افسران ہسپتالوں میں موجود فائر سیفٹی نظام کی باقاعدہ نگرانی، آلات کی جانچ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کا جائزہ لیں گے۔

اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ ہسپتالوں میں موجود فائر ایکسٹنگوشرز، ہائیڈرنٹس، اسموک ڈیٹیکٹرز اور دیگر فائر فائٹنگ آلات کی باقاعدگی سے تفتیش کی جائے۔ تمام آلات کی عملی تیاری، درست حالت اور بروقت سروسنگ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کا باقاعدہ ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے۔

حکام کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ فائر فائٹنگ آلات کی سروسنگ میں تاخیر نہ ہو اور کسی بھی خراب یا غیر فعال آلے کو فوری طور پر درست یا تبدیل کیا جائے، جبکہ تمام متعلقہ ریکارڈ باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھا جائے۔

سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے زور دیا کہ ہسپتالوں میں فائر سیفٹی محض رسمی کارروائی نہیں بلکہ مریضوں، لواحقین، لواحقین، نرسز اور دیگر طبی عملے کی حفاظت سے براہِ راست جڑا اہم معاملہ ہے۔ اس لیے تمام ادارے فائر سیفٹی پروٹوکولز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے تمام متعلقہ سربراہان کو ہدایات پر فوری عملدرآمد کرنے اور فائر سیفٹی انتظامات کو مسلسل فعال اور مؤثر رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے