اسامہ اشفاق کا اچانک مری ہسپتال کا دورہ،فائر سیفٹی اور طبی سہولیات کا جائزہ


لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی خصوصی ہدایت پر ایم۔این۔اے و پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع راجہ اسامہ اشفاق سرور ، سردار حسن اورنگزیب اور اسامہ فاروق عباسی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری کا اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال میں فائر سیفٹی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر انہوں نے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور ہسپتال کی صفائی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔

راجہ اسامہ اشفاق سرور نے کہا کہ عوام کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے