لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹس اور کے پی آئیز بارے اجلاس منعقد ہوا ۔ گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹ کیمپس کے قیام کیلئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز بارے بریفنگ دی گئی۔ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجراء بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر نے گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹس کیمپس کے قیام کیلئے پیشگی اقدامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹس کیمپس 31 اگست تا 13 ستمبر 2026 تک لگائے جائیں گے جی پی سی کیمپس بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے جن علاقوں میں جی پی سی کیمپس لگائے جائیں گے ان علاقوں کی مساجد میں اعلانات کرائے جائیں۔ نمبرداروں کو بھی جی پی سی کیمپس بارے آگاہی دی جائے ۔ ایسے موضع جات جن کے ونڈہ جات اور مساوی کلئیر ہیں۔ جی پی سی کیمپس لگائے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے مزید کہا کہ گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹس کے اجراء کے کام کو تیز کیا جائے
801درخواستیں موصول ہوئی، 699 گرین پراپرٹی سرٹیفیکیٹس کا اجراء کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کی پرفارمنس انڈیکٹرز رینکنگ میں ضلع وہاڑی کی پنجاب میں چھٹی پوزیشن حاصل کرنے پر ریونیو افسران کو شاباش دی. اور کہا کہ کے پی آئیز رینکنگ میں ضلع وہاڑی کی پوزیشن کو مزید بہتر بنانے کیلئے دلجمعی اور مستعدی سے کام کیا جائے اس موقع پر اے ڈی سی ریوینیو صبا سحر، اے سی وہاڑی انعم اکرم، ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم، تحصیلدار وہاڑی ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پلس پراجیکٹ شہباز شریف دیگر افسران موجود تھے











