لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کی سروسز بند ہونے سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات کی تردید کردی۔
ترجمان پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کی سروسز معطل یا منسوخ کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی حکم یا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
ترجمان نے واضح کیا کہ پنجاب بھر میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کی سروسز معمول کے مطابق بدستور جاری ہیں اور شہری ان سہولیات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کی سہولت پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز اور دیہی مراکز مال میں دستیاب ہے، جبکہ اب اراضی معاون کے ذریعے بھی شہری یہ سروس حاصل کرسکتے ہیں۔
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے متعلقہ اراضی ریکارڈ سنٹرز، دیہی مراکز مال یا اراضی معاون کی سہولت سے استفادہ کریں۔
ترجمان نے شہریوں کو خبردار کیا کہ گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کی سروسز بند یا معطل ہونے سے متعلق کسی بھی غیر مصدقہ اطلاع یا افواہ پر کان نہ دھریں۔
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ترجمان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پنجاب بھر میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کی سروسز معمول کے مطابق جاری ہیں۔












