شیر کے پنجرے میں ٹک ٹاکر کی چھلانگ لگانے کی ویڈیو، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نے جعلی ویڈیو چلا دی، پنجاب پوسٹ نے حقیقت تلاش کر لی

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور زو میں ایک لڑکے کے شیر کے پنجرے میں چھلانگ لگانے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جعلی اور ایڈیٹڈ نکلی، لاہور زو انتظامیہ نے ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔
لاہور زو انتظامیہ کے مطابق وائرل ویڈیو میں دکھائی جانے والی باؤنڈری لاہور زو کی اصل باؤنڈری سے مختلف ہے، جبکہ لاہور زو میں شیر کے انکلوژر کی باؤنڈری کافی بلند ہے اور اس کے اوپر حفاظتی جالیاں بھی نصب ہیں۔
ڈائریکٹر لاہور زو غلام رسول کا کہنا ہے کہ اتنی بلند باؤنڈری عبور کرکے شیر کے انکلوژر میں داخل ہونا ممکن نہیں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو حقیقت پر مبنی نہیں بلکہ ایڈیٹڈ ہے۔


انتظامیہ کے مطابق لاہور زو میں جانوروں اور شہریوں کی حفاظت کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کی تصدیق کیے بغیر ان کی تشہیر سے گریز کریں۔
پنجاب پوسٹ کی جانب سے حقائق جاننے پر سامنے آیا کہ وائرل ویڈیو میں دکھایا جانے والا منظر لاہور زو کا نہیں ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے