نہ کوئی سیریز نہ ہی کوئی سیاسی اپ ڈیٹ، پھر لاہور میں جواری سرگرم، 1 ہزار 737 جواری پکڑے گئے

لاہور (پنجاب پوسٹ) جوئے کے خاتمے کے لیے پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، رواں سال مختلف کارروائیوں کے دوران 1 ہزار 737 جواری گرفتار جبکہ 467 مقدمات درج کیے گئے۔ لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی 72 لاکھ روپے سے زائد رقم بھی برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن میں بڑی کارروائیوں کے دوران جوئے کے اڈوں سے 530 جواری گرفتار کیے گئے، جبکہ اقبال ٹاؤن سے 317، کینٹ سے 248 اور ماڈل ٹاؤن سے 226 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے جوئے کے اڈوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ ریڈز جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے آن لائن جوئے کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لینے کی ہدایت کی ہے۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ جوئے سمیت تمام سوشل کرائمز کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے