موبائل کمپنیوں کی لوٹ مار ختم، اب 6 ماہ تک سکون سے بیلنس استعمال کریں، پی ٹی اے کا حکم آگیا

اسلام آباد( پنجاب پوسٹ ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر کردی۔

پی ٹی اے کے مطابق نئے فیصلے کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔ تمام موبائل آپریٹرز کے ری چارج اور بیلنس کی کم از کم مدت 180 دن مقرر کی گئی ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بیلنس کی میعاد ختم ہونے کے بعد اگر صارف دوبارہ ری چارج کرتا ہے تو ختم شدہ بیلنس خودکار طور پر بحال ہوجائے گا۔

اتھارٹی کے مطابق اگر سم قابلِ استعمال حالت میں ہو تو نئے ری چارج پر صارف کو اس کا سابقہ ختم شدہ بیلنس بھی واپس مل جائے گا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صارفین کے حقوق کا تحفظ، شفافیت یقینی بنانا اور موبائل ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں منصفانہ کاروباری ماحول کو فروغ دینا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے